: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
بنگلہ دیش،13فروری(ایجنسی) بنگلہ دیش نے ملک میں موجود روہنگیا افراد کی مردم شماری کا عمل شروع کر دیا ہے۔ ڈھاکا نے یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب ایسی خبریں موصول ہوئی ہیں کہ ہزاروں روہنگیا مسلمان حالیہ دنوں
میں میانمار سے بنگلہ دیش داخل ہوئے ہیں۔ ڈھاکا حکومت نے آج بتایا کہ یہ عمل سترہ فروری تک مکمل ہو جائے گا۔ فی الحال بنگلہ دیش کے دو مختلف کیمپوں میں 33 ہزار روہنگیا مسلمان رجسٹرڈ ہیں۔ روہنگیا نسل کے افراد، میانمار میں ظلم و ستم سے فرار ہو کر مختلف ممالک کا رخ کر رے ہیں۔